English Al Qamar Urdu جون 26, 2026

Al Qamar Online

The Largest and 1st Online Urdu News Network

قومی کرکٹرز کے فٹنس مسائل، کنسلٹنٹ اسپورٹس میڈیسن کی تقرری کا فیصلہ

لاہور: پاکستان کرکٹ بورڈ ( پی سی بی) نے  قومی کرکٹرز کے فٹنس مسائل کی بروقت تشخیص کے لیے کنسلٹنٹ اسپورٹس میڈیسن کی تقرری کا فیصلہ کیا ہے۔

انٹر نیشنل اور ڈومیسٹک کی سطح پر کرکٹرز کو تکلیف کی تشخیص میں مسائل کا سامنا رہا ہے اس لیے اب کنسلٹنٹ اسپورٹس میڈیسن کی تقرری کی فیصلہ کیا گیا ہے جو کرکٹرز کے مسائل کی بروقت تشخیص، علاج اور ری ہیب کا ذمہ دار ہو گا۔پاکستان کرکٹ بورڈ نے کنسلٹنٹ اسپورٹس میڈیسن کی تلاش شروع کر دی ہے جس کے لیے اشتہار بھی دے دیا گیا ہے۔

کنسلٹنٹ قومی اور ڈومیسٹک فزیوز اور ٹرینرز کے ساتھ رابطہ رکھ کر کھلاڑیوں کی فٹنس کو یقینی بنائے گا، کنسلٹنٹ کے لیے ایم بی بی ایس کی ڈگری کے ساتھ 10 سالہ تجربے، اسپورٹس کلچر کی سمجھ بوجھ اور فیصلہ کرنے کی صلاحیت کو عہدے کے لیے اہلیت قرار دیا گیا ہے۔

کنسلٹنٹ اسپورٹس میڈیسن کے عہدے کے خواہش مند امید وار 10 اکتوبر تک درخواستیں جمع کرا سکتے ہیں۔

یاد رہے کہ پی سی بی کے ڈاکٹر سہیل سلیم کے مستعفی ہونے کے بعد سے ڈائریکٹر میڈیکل کا عہدہ خالی پڑا ہے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے