اسلام آباد: جمعیت علمائے اسلام ( جے یو آئی ) ف نے مرکزی انتخابات 29 ستمبر کو پشاور میں کروانے کا اعلان کیا ہے۔
میڈیا رپورٹس کے مطابق ترجمان جے یو آئی اسلم غوری نے کہا ہے کہ انٹرا پارٹی انتخابات29 ستمبر کو پشاور میں ہونگے،جس میں ملک بھر سے مرکزی کونسل کے ممبر شریک ہو کر اپنی رائے کا اظہار کریں گے۔
انہوں نے مزید کہاکہ انٹرا پارٹی انتخابات میں مرکزی امیر اورسیکریٹری جنرل کا چناؤ ہوگا ، صوبائی سطح کے انتخابات پہلے ہی ہوچکے ہیں۔

