پلٹزر پرائز کی حامل مصنفہ جھمپا لاہری نے نیو یارک میوزیم کی طرف سے نوگوچی ایوارڈ لینے سے انکار کردیا ہے۔ اُنہوں نے یہ قدم نیو یارک میوزیم کی طرف سے تین ملازمین کے خلاف کارروائی کے بعد اٹھایا۔
نیو یارک میوزیم نے اپنی تین ملازمین کو کیفیہ پہننے پر سرزنش کی تھی۔ یاد رہے کہ کیفیہ وہ اسکارف ہے جو جس سے فلسطینیوں کے ہمدردی اور یکجہتی کا اظہار ہوتا ہے۔
میوزیم نے ایک بیان میں بتایا کہ جھمپا لاہری نے ایسومو نوگوچی ایوارڈ لینے سے اس لیے انکار کردیا ہے کہ میوزیم نے اپنا ڈریس کوڈ اپ ڈیٹ کردیا ہے۔
میوزیم نے اپنے بیان میں کہا کہ ہم مصنفہ کے خیالات اور جذبات کی قدر کرتے ہیں اور اس بات کو سمجھتے ہیں کہ ہمارا ڈریس کوڈ ہر ایک کی فکر کی ہم آہنگ ہو یہ لازم نہیں۔ جھمپا لاہری کو ’’انٹرپریٹر آف میلیڈیز‘‘ پر 2000 میں پلٹزر پرائز دیا گیا تھا۔

