اسلام آباد: بانی تحریک انصاف ( پی ٹی آئی ) عمران خان نے 28 ستمبر کو راولپنڈی میں ہونے والا جلسہ منسوخ کرتے ہوئے احتجاج کرنے کا اعلان کیا ہے جبکہ رؤف حسن کو پی ٹی آئی سیکریٹری اطلاعات کے عہدے سے ہٹا دیا۔
میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے بانی پی ٹی آئی نے کہاکہ شہر سے دور جلسے کی اجازت ہمیں منظور نہیں ، اسی لیے ہفتے کے روز روالپنڈی میں بھرپور احتجاج کیا جائے گا، ہمارے وکلا سپریم کورٹ کے باہر بھی احتجاج کریں گے۔
دوسری جانب پی ٹی آئی کی مرکزی کمیٹی نے رؤف حسن کو سیکریٹری اطلاعات کے عہدے سے فارغ کرنے کا نوٹی فکیشن جاری کرتے ہوئے شیخ وقاص اکرم کو پی ٹی آئی کا مرکزی سیکریٹری اطلاعات مقرر کیا ہے جبکہ رؤف حسن کو پی ٹی آئی پالیسی تھنک ٹینک کے سربراہ مقرر کیا ہے۔

