جیکب آباد (نمائندہ جسارت)جیکب آباد میں پولیس گردی ،صحافیوں پر مقدمات کے خلاف احتجاج ، قومی شاہراہ پر دہرنا ،سخت نعرے بازی نیشنل پریس کلب کے دو صحافیوں پر درج جھوٹا مقدمہ ختم کیا جائے،محمد علی سرہیو ۔تفصیلات کے مطابق جیکب آباد میں پولیس گردی اور دو صحافیوں پر جھوٹے مقدمے کے اندراج کے خلاف شہید اللہ بخش پارک سے احتجاجی جلوس نیشنل پریس کلب کے صدر محمد علی سرہیو کی قیادت میں نکالا گیا جس میں جے یو آئی کے ضلعی امیر ڈاکٹر اے جی انصاری ،مزدور شہری اتحاد کے حاجی غلام نبی رند،ایڈووکیٹ عبدالحئی سومرو، حاجی محمد علی راجپوت عبدالستار دایو، بلاول رند، حاجی عبدلرزاق سیال اور اکبر گولو ودیگر صحافیوںنے بڑی تعداد میںشرکت کی ۔مظاہرین نے شہر کے راستوں پر مارچ کیا اور ڈی سی چوک پر دھرنا دے کر روڈ بلاک کر دیا جس کے باعث ٹریفک معطل ہو گیا۔ اس موقع پر رہنمائوںنے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ سٹی پولیس نے رشوت لیکر نیشنل پریس کلب کے دو صحافیوںغلام یاسین اور خیر محمد پر جھوٹا مقدمہ در ج کرکے گرفتارکیا ہے جو شرمناک ہے صحافیوں کو حقائق بیان کرنے کی سزا دی جا رہی ہے مقدمات درج کرکے صحافیوں کو ہراساں اور خاموش کرنے کی کوشش کی گئی ہے جس کی مذمت کرتے ہیں،پولیس امن کے قیام میںناکام ہے شہری عدم تحفظ کا شکار ہیں کوئی پرسان حال نہیںضلع میں تھانوں پر ہید محرران کے بجائے سفارش پر سپاہیوں کو ہیڈ محرر رکھا گیا ہے چوکیوں پر بھی سپاہیوں کو انچارج بنایا گیا ہے سینئر افسران نظر انداز ہیںانہوں نے صحافیوں پر درج مقدمہ ختم کرکے آزاد کرنے اور معاملے کی شفاف تحقیقات کا ایس ایس پی صدام خاصخیلی سے مطالبہ کیا ہے۔
