English Al Qamar Urdu جون 24, 2026

Al Qamar Online

The Largest and 1st Online Urdu News Network

جیکب آباد ،بچے میں پولیو وائرس کاشبہ ،چلنے پھرنے سے مفلوج

القمر

جیکب آباد (نمائندہ جسارت) جیکب آباد، بچے میں پولیو وائرس کا شبہ، بچہ چلنے پھرنے سے مفلوج ہوگیا۔ تفصیلات کے مطابق جیکب آباد کی تحصیل ٹھل کی یونین کونسل جونگل کے گاؤں محمد خان بنگلانی میں غلام مصطفی لاشاری کے 4 سالہ بیٹے دانش میں پولیو وائرس کا شبہ ظاہر کیا جارہا ہے، معصوم بچے کی دونوں ٹانگیں کمزور ہوچکی ہیں اور وہ چلنے پھرنے سے مفلوج ہوگیا ہے، بچے کے والد غلام مصطفی لاشاری کے بتایا کہ میرے بیٹے کو دو ماہ سے چلنے پھرنے میں تکلیف ہورہی ہے بیٹے کو مقامی اسپتال لیکر گیا جہاں ڈاکٹر نے بیٹے میں پولیو وائرس کا شبہ ظاہر کیا ہے، متاثرہ بچے کے والد نے مطالبہ کیا کہ محکمہ صحت کی ٹیم بھیج کر میرے بیٹے کے ٹیسٹ کرکے علاج کرایا جائے۔ اس سلسلے میں رابطہ کرنے پر تعلقہ پولیو افسر امیر علی سرکی نے بتایا کہ بچے کے متعلق معلومات حاصل کرلی ہیں 27ستمبر کو محکمہ صحت اور پولیو کی ٹیم متاثرہ بچے کے گھر جائیں گی جہاں بچے کا معائنہ کیا جائے گا اور ضرورت پڑی تو ٹیسٹ کے لیے نمونے بھی لیے جائیں گے۔ واضح رہے کہ ماحولیاتی سروے کے دوران جیکب آباد کے گٹر کے پانی میں پولیو وائرس کی موجودگی کی تصدیق بھی ہوچکی ہے اور نیشنل انسٹی ٹیوٹ آف ہیلتھ (این آئی ایچ) اسلام آباد نے پولیو وائرس کی موجودگی کی رپورٹ جاری کی ہوئی ہے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے