English Al Qamar Urdu جون 23, 2026

Al Qamar Online

The Largest and 1st Online Urdu News Network

پاکستانی ہائی کمیشن لندن کی طرف سے یوم دفاع کی مناسبت سے تقریب کا انعقاد

القمر

لندن (انٹرنیشنل ڈیسک) یوم دفاع پاکستان کی مناسبت سے پاکستانی ہائی کمیشن لندن کی طرف سے ملینیم ہوٹل میں ایک پروقار تقریب کا انعقادکیا گیا۔ تقریب میں برطانوی اور دیگر ممالک کے حکومتی عہدیداروں سمیت سفارت کاروں، دفاعی نمائندوں، اسکالرز اور دوست ممالک کے دفاعی اتاشی اور کمیونٹی کی معروف شخصیات نے شرکت کی۔ ترانے سے آغاز کے بعد ڈیفنس اینڈ ائر مشیر کموڈور محمد ذیشان نبی نے مہمانوں کا شکریہ ادا کیا جبکہ آرمی و ائر اتاشی کرنل تیمور راحت نے پاکستانی فوج اور شہدا کے لواحقین کو خراج تحسین پیش کیا ۔ تقریب میں علما رابطہ کونسل برطانیہ کے سربراہ سہیل باوا نے خصوصی دعوت پر شرکت کی اوربرطانیہ اور پاکستان کے درمیان دفاع اور سلامتی کے شعبے میں پائیدار شراکت داری کو سراہا ۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے