English Al Qamar Urdu جون 24, 2026

Al Qamar Online

The Largest and 1st Online Urdu News Network

آئینی عدالت کے قیام کیخلاف پی ٹی آئی کا عدالت عظمیٰ کے باہر احتجاج

القمر

اسلام آباد ( نمائندہ جسارت)پاکستان تحریکِ انصاف کے وکلاء نے سپریم کورٹ کے باہر احتجاج کیا ہے۔پی ٹی آئی کے وکلاء آئینی عدالت کے قیام کے خلاف سپریم کورٹ کے باہر جمع ہوئے تھے جہاں سلمان اکرم راجہ، لطیف کھوسہ، اعظم سواتی اور راجہ بشارت بھی موجود تھے۔سپریم کورٹ کے باہر خاردار تاریں اور پولیس کی نفری پہنچا دی گئی تھی۔ بعدازاں پی ٹی آئی وکلا سپریم کورٹ سے پارلیمنٹ ہاؤس گیٹ تک مارچ کے بعد منتشر ہوگئے۔ پی ٹی آئی کے رہنما نیاز اللہ نیازی نے سپریم کورٹ کے باہر میڈیا سے بات چیت کرتے ہوئے کہا کہ بانی پی ٹی آئی کی ہدایت پر سپریم کورٹ کے باہر پرامن احتجاج کا پروگرام ہے‘ نیاز اللہ نیازی نے کہا کہ پرامن احتجاج ہمارا آئینی وقانونی حق ہے، احتجاج فارم47 حکومت اور آئینی پیکج کے خلاف ہے۔ انہوں نے کہا کہ ملک میں آئینی عدالتیں پہلے ہی موجود ہیں، مزید نہیں بننے دیں گے۔ علاوہ ازیں سربراہ انصاف لائرز فورم شاداب جعفری نے سپریم کورٹ کے باہر گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ آج وکلا تحریک کا آغاز کرنے جا رہے ہیں، وکلا تحریک کا مقصد غیر آئینی اقدامات کو روکنا ہے۔ شاداب جعفری نے کہا کہ وکلا تحریک کا دائرہ کار سپریم کورٹ سے ملک بھر تک پھیلائیں گے،۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے