English Al Qamar Urdu جون 28, 2026

Al Qamar Online

The Largest and 1st Online Urdu News Network

علیم ڈار ڈومیسٹک سیزن کے اختتام پر ریٹائر ہو جائیں گے، ترجمان پی سی بی

القمر

کراچی(اسپورٹس رپورٹر)پاکستانی کرکٹ امپائر علیم ڈار25-2024 کے ڈومیسٹک سیزن کے اختتام پر ریٹائر ہو جائیں گے۔ترجمان پی سی بی کے مطابق علیم ڈار کا شاندار اور باوقار کریئر ایک چوتھائی صدی پر محیط ہے، میدان میں اور میدان کے باہر ایک حقیقی جنٹلمین کے طور پر دیکھے جانے والے علیم ڈار آئی سی سی امپائر آف دی ایئر (2009-2011) کیلئے ڈیوڈ شیفرڈ ٹرافی کے3 مرتبہ فاتح بھی ہیں،56 سالہ علیم ڈار نے 1986سے1998کے درمیان 17فرسٹ کلاس اور18لسٹ اے میچز کھیلے ۔ انہوں نے 1998کی قائداعظم ٹرافی کے دوران فرسٹ کلاس امپائرنگ کا آغاز کیااور2003 سے 2023 تک امپائرز کے آئی سی سی ایلیٹ پینل میں خدمات انجام دیں جہاں انہوں نے اپنی انتظامی مہارت، کھیل کے حالات کی سمجھ بوجھ ، پرسکون رویے اور شاندار فیصلہ سازی سے عالمگیر شہرت حاصل کی۔علیم ڈار ان دنوں پی سی بی ایلیٹ پینل کا حصہ ہیں اور آئی سی سی بین الاقوامی پینل کے 4 پاکستانی امپائرز میں سے ایک ہیں جس کی وجہ سے وہ ون ڈے انٹرنیشنل اور ٹی ٹوئنٹی انٹرنیشنل میں امپائرنگ کے اہل ہیں۔ترجمان کے مطابق علیم ڈار نے ابتک ریکارڈ 145 ٹیسٹ،231 ون ڈے انٹرنیشنل، 72 ٹی ٹوئنٹی انٹرنیشل، 181 فرسٹ کلاس میچز اور 282 لسٹ اے میچز میں امپائرنگ کی ،علیم ڈار کا ریٹائر ہونے کے فیصلے پر کہنا ہے کہ تقریبا 25 سال سے امپائرنگ میری زندگی رہی اور میں نے عظیم ترین کھلاڑیوں پر مشتمل چند انتہائی یادگار میچوں میں امپائرنگ کرنے کا اعزاز حاصل کیا۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے