فیصل آباد(نمائندہ خصوصی) ۔ بحریہ ٹاؤن چیمپئنز ون ڈے کپ کا ایلیمنیٹر 2 بارش کی وجہ سے نہیں کھیلا جاسکا۔ میچ یو ایم ٹی مارخورز اور نورپور لائنز کے درمیان کھیلا جانا تھا۔ یوایم ٹی مارخورز نے فائنل کے لیے کوالیفائی کرلیا۔ یوایم ٹی مارخورز نے لیگ میچوں کے پوائنٹس ٹیبل پر سرفہرست ہونے کے باعث فائنل میں جگہ بنالی۔ فائنل کل یوایم ٹی مارخورز اور لیک سٹی پینتھرز کے درمیان کھیلا جائیگا۔
