English Al Qamar Urdu جون 27, 2026

Al Qamar Online

The Largest and 1st Online Urdu News Network

چیمپئنز ٹرافی: پی سی بی لاجسٹک معاملات کو فائنل کرنے کیلئے حتمی منظوری کا منتظر

القمر

کراچی (اسپورٹس رپورٹر) پاکستان کرکٹ بورڈ( پی سی بی) آئی سی سی چیمپئنز ٹرافی کے لاجسٹک معاملات کو فائنل کرنے کیلئے شیڈول کی حتمی منظوری کا منتظر ہے۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ پی سی بی نے آئی سی سی حکام سے حالیہ ملاقات میں شیڈول جلد سائن کرنے کا کہا ہے، لاجسٹک معاملات کی کنفرمیشن کیلئے پی سی بی شیڈول جلد از جلد فائنل کرنا چاہتا ہے۔ ذرائع کے مطابق پی سی بی نے مجوزہ شیڈول کے مطابق عبوری بکنگ کرا رکھی ہیں۔ پی سی بی نے آئی سی سی چیمپئنز ٹرافی کے حوالے سے غلط رپورٹنگ کی وضاحت کر دی۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ آئی سی سی اکتوبر کے آخر تک چیمپئنز ٹرافی کے شیڈول کا حتمی اعلان کرسکتا ہے۔ ذرائع کے مطابق آئندہ ماہ چیئرمین پی سی بی محسن نقوی اور بی سی سی آئی کے سیکرٹری اور آئی سی سی کے نئے چیئرمین جے شاہ کی ملاقات بھی متوقع ہے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے