
ماسکو (انٹرنیشنل ڈیسک) روس کے علاقے داغستان میں پٹرول پمپ پر ہونے والے دھماکے کے نتیجے میں 12 افراد ہلاک ہو گئے ،جن میں 2 بچے بھی شامل ہیں۔ خبر رساں اداروں کے مطابق وزارت صحت نے بیان میں کہا کہ دھماکے میں 23 افراد زخمی بھی ہوئے۔ وزیر صحت نے بتایا کہ 4 افراد اسپتال میں زیر علاج ہیں، جن کی حالت تشویشناک ہے۔ دھماکے سے قریبی اضلاع میں بجلی کی فراہمی جزوی طور پر متاثر ہوئی اور ضلع میں ایمرجنسی نافذ کر دی گئی ہے۔ روس میں سنگین جرائم سے نمٹنے والی تحقیقاتی کمیٹی کا کہنا ہے کہ دھماکے کی فوجداری مقدمے کے تحت تحقیقات کی جارہی ہے۔
