English Al Qamar Urdu جون 27, 2026

Al Qamar Online

The Largest and 1st Online Urdu News Network

کراچی ریجن نے 3اہم انٹرزونل کرکٹ ٹورنامنٹس کا اعلان کردیا

کراچی (اسپورٹس رپورٹر)ریجنل کرکٹ ایسوسی ایشن کراچی کی ٹورنامنٹ کمیٹی کی میٹنگ چیئرمین ٹورنامنٹ کمیٹی خالد نفیس کی سربراہی میں توصیف صدیقی کی رہائش گاہ پر منعقد ہوئی جس میں محمد توصیف صدیقی ٹورنامنٹ سیکرٹری، مظہر اعوان اعظم خان اور دیگر نے شرکت کی میٹنگ میں میڈی کیم گروپ کی انتظامیہ کا شکریہ ادا کیا جس کے تعاون سے 11 سال بعد آر سی اے کے ٹیلنٹ ہنٹ پروگرام کو دوبارہ شروع کیا جا رہا ہے۔ اس سلسلے میں انڈر 19،17،15 کی 3,3 ٹیموں کے لئے قرعہ اندازی کی گئی جس میں ٹچ می ٹرافی انڈر 15 انٹر زونل کرکٹ ٹورنامنٹ میں زون ون اور زون 7کی 3,3 ٹیمیں , ووڈورڈ ٹرافی انڈر 17 انٹر زونل کرکٹ ٹورنامنٹ میں زون5 اور زون 2 کی 3,3 ٹیمیں جبکہ میڈی کیم ٹرافی انڈر 19 انٹر زونل کرکٹ ٹورنامنٹ میں زون3 اور زون 4 کی3,3 ٹیمیں شرکت کر ینگی تمام زونل آفیشلز سے درخواست ہے وہ اپنی ٹچ می ٹرافی انڈر 15 ٹیموں کے ٹرائلز منعقد کرائیں جن کھلاڑیوں کی تاریخ پیدائش یکم ستمبر 2010 انڈر 15 ،یکم ستمبر 2008 انڈر 17 اور یکم۔ستمبر 2006 انڈر 19 ٹورنامنٹ میں کھیلنے کے اہل ہونگے۔ تمام زونز ٹچ می ٹرافی انڈر- 15 انٹر ذونل کے ٹرائلز 8 اکتوبر تک کر اکراور ہر کھلاڑی کا فارم بھرواکر فارم میں دی گئی دستاویزات کے ساتھ اسکی مکمّل لسٹ اور زون کے سلیکٹر کے نام فوری طور پر ارسی اے کے افس میں جمع کر ا دیں۔ تمام زونز کو مزید ہدایت کی گئی گئی ہے کہ وہ وہ ٹرائلز منعقد کرتے وقت اسپانسرز کا نام ضرور دیں۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے