English Al Qamar Urdu جون 27, 2026

Al Qamar Online

The Largest and 1st Online Urdu News Network

میانمر فوج کی مزاحمت کاروں سے مذاکرات کی اپیل

القمر

نیپیداؤ (انٹرنیشنل ڈیسک) میانمر کی فوج نے مزاحمت کاروںسے اپیل کی ہے کہ وہ اپنے ہتھیار رکھ دیں اور آیندہ سال انتخابات کے ذریعے سیاسی مسائل حل کریں۔ دوسری جانب مسلح اپوزیشن نے اپیل مسترد کرتے ہوئے کہا کہ فوج کے پاس انتخابات کرانے کا کوئی اختیار نہیں ہے۔ سرکاری ٹیلی وژن پر جاری فوج کے بیان میں کہا گیا ہے کہ عام انتخابات سے قبل آیندہ ہفتے شروع ہونے والی مردم شماری کے لیے تیاریاں جاری ہیں۔ تجزیہ کاروں کا کہنا ہے کہ فوج کی تجویز کے پیچھے چین کا بڑھتا ہوا دباؤ ہو سکتا ہے۔ چین اپنے مفادات کے تحفظ کے لیے فریقین پر مذاکرات کے لیے دباؤ بڑھارہا ہے ۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے