راولپنڈی : نئے ڈی جی آئی ایس آئی لیفٹیننٹ جنرل محمد عاصم ملک آج اپنے عہدے کا چارج سنبھالیں گے۔
عاصم ملک کا شمار پاک فوج کے اہم اور باصلاحیت آپریشنل کمانڈنگ آفیسرز میں ہوتا ہے جو اپنے بروقت اقدامات سے مشکل ترین مقاصد کو پورا کرنے کی پوری صلاحیت رکھتے ہیں۔ وہ آپریشنل انٹیلی جنس سمیت کئی فوجی معاملات میں مہارت رکھنے والے افسر ہیں۔
لیفٹیننٹ جنرل عاصم اس سے قبل بلوچستان میں انفنٹری ڈویژن اور وزیرستان میں انفنٹری بریگیڈ کی کمانڈ کر چکے ہیں۔
لیفٹیننٹ جنرل عاصم فورٹ لیون ورتھ اور رائل کالج آف ڈیفنس اسٹڈیز سے بھی فارغ التحصیل ہیں، اس سے قبل وہ ڈائریکٹوریٹ آف ملٹری آپریشنز میں خدمات انجام دے چکے ہیں۔

