ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

حسن نصراللہ کی شہادت کے بعد امریکا کی منافقت کھل کر سامنے آگئی، ن لیگی رہنما

mistakes are being repeated

اسلام آباد:مسلم لیگ ن کے رہنما سینیٹر مشاہد حسین سید کاکہنا ہے کہ لبنان کی مزاحتمی تنظیم حزب اللہ کے سربراہ سید حسن نصراللہ کی شہادت کے بعد مغرب اور بالخصوص امریکا کی منافقت کھل کر سامنے آگئی ہے، اب مغرب اور مسلمانوں کے درمیان خلیج بڑھ گئی ہے۔

میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے ن لیگی رہنما نے کہا کہ سید حسن نصراللہ کی شہادت 50 سال میں امت مسلمہ کا سب سے بڑا سانحہ ہے، شاہ فیصل کی شہادت کے بعد شہید  حسن نصراللہ کا سانحہ مسلمہ امہ کے لیے بہت بڑا ہے۔

انہوں نے مزید کہا کہ  حسن نصراللہ واحد عرب لیڈر تھے جنھوں نے اسرائیل کو فوجی شکست دی، حماس کے سابق سربراہ اسماعیل ہنیہ کی شہادت کے بعد ایران کو جنگ بندی کے نام پر دھوکا دیا گیا اور اس سانحہ سے ایران کی جوہری ہتھیار بنانے کی کوششوں میں اضافہ ہوگا۔

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں