English Al Qamar Urdu جون 26, 2026

Al Qamar Online

The Largest and 1st Online Urdu News Network

انٹر کلب کر کٹ ٹورنامنٹ: تیمو ر طفیل اور شاھد نصیر کی شاندار سنچر یاں، محمد شفیق کی جار حا نہ بولنگ

القمر

کراچی (اسپورٹس رپورٹر) ریجنل کرکٹ ایسوسی ایشن کراچی کے زیر اہتمام ماسٹر آئل لیبر کینٹس کے تعاون سے منعقد کردہ ماسٹر آئل انٹر کلب کر کٹ ٹورنامنٹ میں گزشتہ روز مزید 4 میچز کا فیصلہ ہو گیا۔ کے سی سی اے اسٹیڈیم پر کھیلے گئے پہلے میچ میں بلدیا جم خا نہ نے راوی جم خا نہ کو 81 رنز سے ہرا دیا۔ بلدیا جم خا نہ نے پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے 6 وکٹوں کے نقصان پر 239 رنز بنائے۔ شاھد نصیر نے شاندار بیٹنگ کرتے ہوئے 11 چوکوں 2 چھکوں کی مد د سے ناقابل شکست 101 رہے۔ جواب میں راوی جم خا نہ 158 رنز بنا کر آؤٹ ہوگئی۔ سہیل نے 41 ۔عبدالغنی اور محمد عرفان نے2,2 کھلاڑیوں کو آؤٹ کیا۔ لانڈھی جم خا نہ گرائونڈ پر کھیلے گئے دوسرے میچ میں کورنگی الفلاح کرکٹ کلب نے پاک جم خا نہ کو 6 وکٹوں سے شکست دیدی۔ پاک جم خا نہ نے پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے 220 رنز بنائے۔ آغا عبدالرحمن نے 9 چوکوں ایک چھکے کی مدد سے 67، محمد وہاج نے 32، وہاب خان نے 28 اور شاہ میر مجید نے 22 رنز بنائے۔ محمد شفیق نے جارحانہ بولنگ کرتے ہوئے 36 رنز دیکر 6 کھلاڑیوں کو آؤٹ کیا۔ جواب میں کورنگی الفلاح کرکٹ کلب نے 4 وکٹوں کے نقصان پر مطلوبہ 222 رنز بنالئے۔

 

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے