English Al Qamar Urdu جون 25, 2026

Al Qamar Online

The Largest and 1st Online Urdu News Network

حیدرآباد،منشیات کی سرعام فروخت کیخلاف فنکشنل لیگ کا احتجاج

القمر

حیدرآباد (اسٹاف رپورٹر) ہوسڑی میں سر عام منشیات فروخت کیے جانے کے خلاف مسلم لیگ فنکشنل کی جانب سے پریس کلب کے سامنے احتجاج کیا گیا۔ اس موقع پر مسلم لیگ (ف) کے ضلعی جنرل سیکرٹری رفیق مگسی نے کہا کہ ہوسڑی میں سر عام منشیات کی فروخت لمحہ فکریہ ہیں، پولیس منشیات ختم کرنے کے بجائے منشیات فروشوں کو تحفظ فراہم کرنے میں لگی ہوئی ہے، پولیس کی اجازت کے بغیر کسی قسم کی غیر قانونی کاروبار کرنا ناممکن ہیں، منشیات سے نوجوان نسل تباہی کی طرف جا رہے ہیں، سر عام روڈ راستوں پر منشیات فروخت ہو رہی ہیں، ہر محلے، ہر گلی، ہر کیبن، ہر دکان پر منشیات دستیاب ہیں، کیا ہوسڑی ایس ایچ او مقصود مگنہار کو پتہ نہیں؟ ہوسڑی منشیات کا گڑھ بن چکا ہے، پولیس ہفتہ اور ماہانہ لینے میں لگی ہوئی ہے، تھانے ٹھیکوں پر دیے جاتے ہیں پھر وہ ایس ایچ اوز پولیس کے اعلیٰ افسران کو کہاں سے لاکھوں روپے دے؟ تمام تھانیدار غیر قانونی کام سے رشوت لے کر پولیس کے افسران کو ہر ہفتے پہنچاتے ہیں، پھر کہاں سے منشیات ختم ہو گی؟ حیدرآباد منشیات کا گڑھ بنا ہوا ہے، سندھ کا دوسرے بڑے شہر میں سرعام منشیات کا ملنا اور پورے سندھ کے مختلف اضلاع میں منشیات حیدرآباد سے جانا، یعنی حیدرآباد منشیات کی فیکٹریوں کا درجہ رکھتا ہے، خدارا نوجوان نسل پر رحم کریں، منشیات نے کئی ہنستے بستے گھر اُجاڑے ہیں، ماں باپ اپنے نوجوان بیٹوں سے محروم ہو چکے ہیں، منشیات ہوسڑی اور حیدرآباد سے ختم ہونے کا نام ہی نہیں لیتا، آخر منشیات حیدرآباد میں کہاں سے آتی ہے؟ پولیس کے ہر چوراہوں پر کھڑے ہونے کے باوجود ہوسڑی میں منشیات کا داخل ہونا کس کی غفلت یا جرم؟ اس پر ایس ایس پی حیدرآباد اور ڈی آئی جی حیدرآباد کچھ وضاحت کریں گے۔ خدارا عوام پر رحم کریں اور منشیات میں ملوث ایس ایچ او مقصود مگنہار اور پولیس اہلکاروں سمیت منشیات فروخت کرنے والے بااثر لوگوں کے خلاف کارروائی اور ہوسڑی سے منشیات ختم کرائی جائے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے