English Al Qamar Urdu جون 27, 2026

Al Qamar Online

The Largest and 1st Online Urdu News Network

ڈی این اے ٹیسٹ سے امریکا دریافت کرنے والا کولمبس یہودی نکلا

واشنگٹن:امریکا کس نے دریافت کیا اس حوالے سے مختلف آرا پائی جاتی ہیں۔ کئی ملکوں نے دعوے کیے ہیں کہ امریکا اُن کے باشندوں نے دریافت کیا۔ اٹلی کے باشندے امیریگو ویسپوسی کے بارے میں گمان کیا جاتا ہے کہ امریکا اُس نے دریافت کیا تھا اور اُسی سے یہ خطہ موسوم بھی ہے۔

عام طور پر امریکا کی دریافت کا سہرا کرسٹوفر کولمبس کے سر باندھا جاتا ہے۔ کولمبس بادشاہ فرڈیننڈ اور ملکی ازابیلا کے زمانے کا ہسپانوی باشندہ تھا اور اُن کی مالی مدد ہی سے وہ امریکا دریافت کرنے نکلا تھا۔

اب تک یہ تصور کیا جاتا رہا ہے کہ کرسٹوفر کولمبس عیسائی تھا مگر اب نئی تحقیق سے ثابت ہوا ہے کہ وہ یہودی النسل تھا۔ یہ بات ڈی این اے کے نمونوں کے تجزیے اور تقابل کی بنیاد پر کہی گئی ہے۔ کولمبس جس کمیونٹی سے تعلق رکھتا تھا اس سے وابستہ افراد کو سیفارڈک جیو کہا جاتا تھا۔ عبرانی زبان میں اسپین کو Sefarad کہتے ہیں۔ ہسپانوی یہودی Sephardic Jew کہلاتے تھے۔

کولمبس کی مہم اس اعتبار سے بہت اہم تھی کہ اس کے بعد ہی امریکی سرزمین پر یورپی طاقتوں کے حملوں اور وہاں یورپی باشندوں کو بسانے کی راہ ہموار ہوئی۔

یہ بھی کہا جاتا ہے کہ کہ کولمبس اسپین کا نہیں بلکہ اٹلی کا باشندہ تھا اور اس کا تعلق جینووا شہر سے تھا۔ کولمبس کو ہسپانوی یہودی کے علاوہ پرتگالی، برطانوی، یونانی اور باسک عیسائی بھی قرار دیا جاتا رہا ہے۔

کرسٹوفر کولمبس کے بارے میں فرانسک تجزیے کے ماہر لارینٹ کی قیادت میں ایک ٹیم نے 22 سال تک تحقیق کی۔ اس سلسلے میں سیوِل کیتھیڈرل اس قبر سے بھی ڈی این اے کے نمونے لیے گئے جو کولمبس کی قبر کہلاتی ہے۔ کولمبس کے بیٹے ہرنینڈو کی قبر سے بھی ڈی این اے کا نمونہ لیا گیا۔ علاوہ ازیں خود کو کولمبس کا رشتہ دار بتانے والوں کے ڈی این اے کے نمونے بھی لیے گئے۔ ان تمام نمونوں کے تجزیے سے معلوم ہوا کہ کولمبس تو ہسپانوی یہودی تھا۔

کولمبس پر کی جانے والی تحقیق ‘کولمبس ڈی این اے : دی ٹرو اوریجن’ کے زیرِعنوان بنائی جانے والی دستاویزی فلم میں پیش کی گئی ہے۔ یہ دستاویزی فلم ہفتے کو اسپین کے سرکاری ٹی وی پر پیش بھی کی گئی۔

لارینٹ کا کہنا ہے کہ تحقیق کے لیے ہمیں کرسٹوفر کولمبس کا جزوی ڈی این اے مل سکا۔ اس کے بیٹے ہرنینڈو کولون کا ڈی این اے بھی ہاتھ آیا۔ تجزیے سے ثابت ہوا کہ کولمبس یہودی تھا۔ اسپین میں کم و بیش تین لاکھ یہودی آباد تھے۔ مسلمانوں پر فتح پانے کے بعد کیتھولک بادشاہ فرڈینینڈ اور اس کی ملکہ ازابیلا نے یہودیوں اور مسلمانوں کو حکم دیا کہ کیتھولک عیسائی بن جائیں یا پھر ملک سے نکل جائیں۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے