English Al Qamar Urdu جون 25, 2026

Al Qamar Online

The Largest and 1st Online Urdu News Network

فضل الرحمان مانیں گے تو آئینی ترمیم ہوگی ورنہ نہیں: فواد چودھری

سپریم کورٹ نے ’’پریکٹس اینڈ پروسیجر بل‘‘ قانون بنتے ہی معطل سمجھا جائیگا‘ فواد چوہدری 

اسلام آباد: سابق وفاقی وزیر فواد چودھری نے کہا ہے کہ مولانا فضل الرحمان مانیں گے تو آئینی ترمیم ہو گی ورنہ نہیں۔

بدھ کو میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے انھوں نے کہا کہ یہ بلاول بھٹو کی سیاست نہیں ہے بلکہ پیچھے سے آصف زرداری سیاست کر رہے ہیں، فیصلہ سازی نواز شریف اور آصف زرداری نے کرنی ہے، بلاول بھٹو یا مریم نواز نے نہیں۔

انہوں نے کہا کہ مولانا فضل الرحمان کی حمایت کے باوجود آئینی ترمیم منظور نہیں ہو گی لیکن نمبرز پورے نہیں ہیں تو ظاہر ہے تحریک انصاف کے لوگوں کو ہی توڑا جائے گا۔

ان کا کہنا تھا کہ عمران خان سے ملاقات پر پابندی لگا دی تو لوگوں کے خدشات بڑھیں گے، ڈاکٹر عاصم، ڈاکٹر فیصل جیسے لوگ سیاستدان نہیں لیکن انہیں ملاقات کرا دینی چاہیے تھی، عمران خان پر پہلے بھی قاتلانہ حملہ ہو چکا ہے اور اس لیے ان کے اہلخانہ کو خدشات ہیں

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے