English Al Qamar Urdu جون 27, 2026

Al Qamar Online

The Largest and 1st Online Urdu News Network

قتل کے مقدمے میں نامزد شکیب الحسن کا کل بنگلا دیش پہنچنے کا امکان

القمر

قتل کے مقدمے میں نامزد بنگلا دیش کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان شکیب الحسن اپنے وطن روانہ ہوگئے ۔

 غیر ملکی میڈیا کے مطابق وطن واپسی پر بنگلا دیش کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان شکیب الحسن ڈائریکٹ ٹیم ہوٹل جائیں گے اور جمعے سے شیر بنگلا اسٹیڈیم میں ٹریننگ سیشن میں حصہ لیں گے۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق شکیب الحسن جولائی کے بعد پہلی بار اپنے ملک واپس جائیں گے، اگست میں طلباء تحریک کے دوران ان کو قتل کے مقدمے میں نامزد کیا گیا تھا۔

جنوبی افریقا کے خلاف ہوم ٹیسٹ سیریز میں شکیب الحسن کی شرکت مشکوک تھی تاہم انہوں نے بنگلا دیش میں طلباء تحریک کے معاملے پر خاموشی اختیار کرنے پر معافی مانگی تھی، شکیب الحسن جنوبی افریقہ کیخلاف ہوم سیریز میں ریٹائرمنٹ کا اعلان کرنے کے خواہاں ہیں۔

شکیب الحسن کو حکومت کے اعلیٰ حکام کی جانب سے گرین سگنل دیا گیا جس کے بعد وہ جنوبی افریقا کے خلاف سیریز میں شرکت کریں گے۔

یاد رہے کہ بنگلا دیش اور جنوبی افریقا کے درمیان پہلا ٹیسٹ میچ 21 اکتوبر سے شروع ہو گا۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے