English Al Qamar Urdu جون 25, 2026

Al Qamar Online

The Largest and 1st Online Urdu News Network

بلوچستان میں پہلی بار خواتین کے مسائل پر جرگہ منعقد

کوئٹہ : بلوچستان کی تاریخ میں پہلی بار خواتین کے مسائل کے حل کے لیے آواران میں ضلعی انتظامیہ کے زیر اہتمام جرگہ منعقد ہوا۔ ڈپٹی کمشنر انجینئر عائشہ زہری کی سربراہی میں ہونے والے اس جرگے میں خواتین ڈاکٹروں، معلمات، کالج کی طالبات اور خواتین کونسلرز نے بھرپور شرکت کی ہے ۔

جرگے میں شرکاء نے مختلف مسائل پر گفتگو کی اور تجاویز پیش کیں، جن میں خواتین کے لیے پیشہ ورانہ تربیتی اور کشیدہ کاری کے مراکز کا قیام، لڑکیوں کے کالجز میں فرنیچر اور اساتذہ کی کمی کو پورا کرنے کے ساتھ ساتھ طالبات کے لیے سفری سہولیات فراہم کرنا شامل تھا۔ ضلعی انتظامیہ نے ان تجاویز پر فوری عمل درآمد کی یقین دہانی کرائی۔

جرگے کے اختتام پر شرکاء نے ضلعی انتظامیہ کی کاوشوں کو سراہتے ہوئے اپنے مکمل تعاون کی یقین دہانی کروائی۔

یاد رہے کہ پاکستان کا پہلا خواتین جرگہ 2013 میں “خویندو ٹولنہ” کے نام سے منعقد ہوا تھا، جس کا مقصد خواتین کو قانونی معاونت فراہم کرنا تھا۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے