English Al Qamar Urdu جون 25, 2026

Al Qamar Online

The Largest and 1st Online Urdu News Network

نائیجیریا میں ایندھن کے ٹینکر میں دھماکے سے تقریباً 150 افراد ہلاک

ماجیا: شمالی نائیجیریا میں تباہ ہونے والے ایک ٹینکر سے ایندھن کے اخراج کو جمع کرنے کے لیے پہنچنے والے لوگوں کے ہجوم میں ایک دھماکے سے کم از کم 150 افراد ہلاک ہو گئے ۔

غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق یہ سانحہ ایک ایسے وقت میں اس طرح کا تازہ ترین حادثہ ہے جب ملک میں پیٹرول ایک قیمتی شے بن چکا ہے اور اپنے بدترین معاشی بحران کا شکار ہے۔

پولیس نے بتایا کہ ایندھن کا ٹینکر دوسری گاڑی سے بچنے کے لیے مڑ گیا اور منگل کو دیر گئے ریاست جیگاوا کے ماجیا قصبے میں گر کر تباہ ہو گیا۔

حادثے کے بعد، مکینوں کا ہجوم الٹنے والے ٹینکر کے گرد جمع ہو گیا تاکہ لیک ہونے والے ایندھن کو اکٹھا کیا جا سکے۔

طالب علم سنوسی لاوان نے بتایا کہ اس نے اس نے سنا کہ ہمارے قصبے میں ایک آئل کا ٹینکر گر گیا جس سے آئل لیک ہو رہا ہے تو خوشی سے بالٹیاں اٹھائیں اور ایندھن نکالنے والے سینکڑوں لوگوں میں شامل ہو گیا ۔

21 سالہ نوجوان اپنی بالٹی گھر لے گیا تھا اور اس کے بھائی نے اسے مزید تیل جمع کرنے سے منع کر دیا تھا ابھی بحث جاری تھی کی ایک زوردار دھماکے کی آواز سنی ، جائے وقوعہ پر پہنچ کر دیکھا ٹینکر کے پاس خوفناک منظر تھا ۔ لوگوں کو آگ لگ چکی تھی اور وہ امداد کے لیے چیخ رہے تھے یہ ایک درد ناک سانحہ تھا ۔

انہوں نے کہا کہ اگر میں نے اپنے بھائی کی نصیحت نہ سنی ہوتی تو میں بھی مرنے والوں میں شامل ہوتا۔

قومی ہنگامی ایجنسی نے کہا کہ 147 افراد ہلاک ہوئے ہیں۔

مقامی حکومت کے چیئرمین ہمبالی زرگا نے بتایا کہ اعدادو شمار کے مطابق ہلاکتوں میں اضافے کا خدشہ باقی ہے ۔ انہوں نے کہا کہ کچھ لاشیں کہیں اور دفن کر دی گئی ہیں، جبکہ 140 کے قریب زخمی رہائشیوں کا قریبی ہسپتالوں میں علاج کیا جا رہا ہے۔

نائجیرین میڈیکل ایسوسی ایشن نے ڈاکٹروں پر زور دیا ہے کہ وہ مریضوں کی دیکھ بھال کے لیے بروقت اقدامات کریں ۔

دارالحکومت ابوجا میں نائجیریا کے قانون سازوں نے سینیٹ میں ایک منٹ کی خاموشی اختیار بھی اختیار کی ہے ۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے