ٹنڈوآدم(پ ر)تنظیم تحفظ ناموس خاتم الانبیا پاکستان کے زیراہتمام جامعہ ندوۃ العلوم ختم نبوت ٹنڈوآدم میں ’’محفلِ حمدونعت‘‘ منعقدکیاگیا،جس میں تنظیم تحفظ خاتم الانبیا پاکستان کے مرکزی سربراہ مفتی محمدطاہرمکی،ملک کے صدارتی ایوارڈیافتہ معروف نعت خواں الحاج امداداللہ پھلپوٹو، حافظ عبدالرحمن الحذیفی،جامعہ علم وعمل کے مہتمم مولانا پیر حبیب الرحمن السعید،حافظ محمدفرقان انصاری ایڈووکیٹ،محافظین ختم نبوت کے حافظ میراسامہ سموں،شبان ختم نبوت سندھ کے سربراہ محمدمحرم علی راجپوت،پاسبان ختم نبوت سندھ کے حافظ شیر اسامہ بن طاہر،الحمادی ختم نبوت ریکارڈنگ سینٹر کے چیف آرگنائزر محمدقاسم الحمادی، مدرسہ الحمادیہ کے مدرس مسجدانوارختم نبوت کے نائب امام حافظ اشرف ماکورانی،حافظ خالدسیف اللہ عمر الحمادی اوردیگرعلما ورہنمائوں نے زیادہ تعدادمیں شرکت کی ۔ محفل سے خطاب میں مفتی محمدطاہرمکی نے کہا نعت خوانی حضور ﷺ کادفاع بھی ہے اورثواب بھی ، نعت پڑھنا اور لکھنادونوں سعادت ہیں۔دریں اثنااس موقع پر ملک کے معروف صدارتی ایوارڈیافتہ نعت خواں محترم الحاج امداداللہ پھلپوٹونے اپنے شاگردنعت خواں حافظ عبدالرحمن الحذیفی کونعت خوانی کے بعدانعامات سے نوازا جبکہ صدر محفلِ حمدونعت مفتی محمدطاہرمکی،اورحافظ عبدالرحمن الحذیفی نے الحاج امداداللہ پھلپوٹوکوسندھ کاروایتی تحفہ اجرک پیش کی۔
