ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

حکومت کا سردیوں کی آمد پر غزہ کیلئے امداد بھجوانے کا فیصلہ

اسلام آباد: وفاقی حکومت نے سردیوں کی آمد پر غزہ کے لیے امداد بھجوانے کا فیصلہ کیا ہے۔

اسلام آباد میں وزیراعطم شہباز شریف کی زیر صدارت غزہ کی صورتحال پر اجلاس ہوا جس میں این ڈی ایم اے کی جانب سے بریفنگ دی گئی۔

اجلاس میں غزہ میں فوری طور پر 600 ٹن امداد بھجوانے کا فیصلہ کیا گیا ہے، اس امدادی سامان میں کمبل، رضائیاں ادویات اور گرم ملبوسات شامل ہوں گے۔امدادی سامان میں 12 ہزار سے زائد کمبل بھی شامل ہوں گے۔

وزیراعظم نے این ڈی ایم اے کو بہترین چیزیں بھجوانے کی ہدایت کی اور کہا کہ فلسطین کے معصوم لوگوں کے ساتھ ہیں۔

انہوں نے کہا کہ عالمی برادری غزہ کے غریب عوام کی امداد کرے، عالمی برادری جنگ بندی میں کردار ادا کرے۔

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں