English Al Qamar Urdu جون 25, 2026

Al Qamar Online

The Largest and 1st Online Urdu News Network

کچھ لوگوں نے طالبان کو ملک میں بسایا، گڈ اور بیڈ طالبان کا نعرہ لگایا: عطا تارڑ

Some have settled the Taliban

اسلام آباد: وفاقی وزیر اطلاعات و نشریات عطا تارڑ نے کہا ہے کہ کچھ لوگوں نے طالبان کو لاکر ملک میں بسایا، انہوں نے گڈ اور بیڈ طالبان کا نعرہ لگایا۔

چیئرمین سید یوسف رضا گیلانی کی زیر صدارت سینیٹ کا اجلاس ہوا جس میں اظہار خیال کرتے ہوئے وزیر اطلاعات عطا تارڑ کا کہنا تھا کہ سانحہ اے پی ایس کےبعد نیشنل ایکشن پلان ترتیب دیا گیا، نیشنل ایکشن پلان کےتحت کراچی کا امن بحال ہوا، نیشنل ایکشن پلان کی وجہ سے دہشت گردی کا خاتمہ ہوا۔

انہوں نے پی ٹی آئی حکومت پر تنقید کرتے ہوئے کہا کہ پھرایک کچھ لوگوں نے کہا طالبان کو ملک میں لا کر بساؤ، پھراس کے بعد گڈ طالبان کا نعرہ لگایا گیا، یہ بگاڑکس نےپیدا کیا؟

عطا تارڑ کی گفتگو کے دوران اپوزیشن بنچوں کی جانب سے شور شرابا کیا گیا جس پر وفاقی وزیر نے کہا کہ یہی مسئلہ ہے یہ سچ نہیں سننا چاہتے، یہ جمہوریت ہے اس میں سننا پڑتا ہے، اگرمیری بات مکمل نہیں ہونےدیں گے تو دس منٹ مزید لگ جائیں گے۔

وفاقی وزیراطلاعات کا کہنا تھا کہ ہمیں سکھایا گیا جب مخالف کرین سے گرے تو ہسپتال میں جا کر اس کی عیادت کی جاتی ہے، جنہوں نےنفرت کی فصل بوئی آج وہ کاٹ رہےہیں، چادر اور چار دیواری کے تقدس کو پامال کرنے کی روایت بانی پی ٹی آئی نے ڈالی، مریم نواز کو والد

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے