English Al Qamar Urdu جون 28, 2026

Al Qamar Online

The Largest and 1st Online Urdu News Network

حیدرآباد ،سندھ آبادگار اتحاد کا ہنگامی اجلاس

القمر

حیدرآباد (اسٹاف رپورٹر) سندھ آباد گار اتحاد کا ہنگامی اجلاس صدر نواب زبیر احمد تالپور کی زیر صدارت مرکزی آفس میں منعقد ہوا۔ اجلاس میں دریائے سندھ پر ڈاکا اور کارپوریٹ فارمنگ کے خلاف مرحلہ وار جدوجہد شروع کرنے کا فیصلہ کیا گیا۔ اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے نواب زبیر احمد تالپور نے کہا کہ چولستان منصوبے کی آڑ میں دریائے سندھ سے 6 کینالوں کے ذریعے سندھ کے پانی پر کسی صورت ڈاکا نہیں ڈالنے دیں گے اور اس کے خلاف بھرپور مزاحمت کریں گے، کیونکہ یہ سندھ کے حال اور مستقبل کا معاملہ ہے جس پر کسی بھی صورت سودے بازی قطعی قبول نہیں کی جائے گی، معاملے پر سندھ کی سیاسی و سماجی اور آبادگار تنظیموں سے رابطہ کر کے مہم چلائی جائے گی۔ انہوں نے کہا کہ سندھ کے قوم پرست قوتوں کی جانب سے معاملے پر جاری احتجاج کی حمایت کرتے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ 24 اکتوبر کو میرپورخاص سے علامتی بھوک ہڑتال اور احتجاج شروع کر کے مرحلہ وار جدوجہد کا آغاز کیا جائے گا جس کے بعد سندھ کے تمام اضلاع میں بھی احتجاج کیا جائے گا اور بعد میں کراچی پریس کلب کے سامنے علامتی بھوک ہڑتال کی جائے گی۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے