ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

اسرائیلی وحشیانہ بمباری کا سلسلہ جاری، مزید 53 فلسطینی شہید

Gaza cannot be allowed

غزہ میں اسرائیلی طیاروں کی بے گھر فلسطینیوں پر بمباری نہ تھمی، اسرائیلی فوج نے غزہ پر بمباری کی جس کے نتیجے میں مزید 53 فلسطینی شہید ہو گئے۔

غیر ملکی میڈیا کے مطابق اسرائیلی فوج نے غزہ کے علاقے بیت لاہیہ پر بمباری کی جس کے نتیجے میں 45 افراد شہید ہوئے۔

غیر ملکی میڈیا کے مطابق غزہ میں شاتی مہاجر کیمپ پر اسرائیلی بمباری کے نتیجے میں 3 صحافیوں سمیت 8 فلسطینی شہید ہوگئے ۔

7 اکتوبر 2023 کے بعد سے اسرائیلی حملوں میں اب تک شہید فلسطینیوں کی مجموعی تعداد 42 ہزار 924 سے تجاوز کر گئی ہے جن میں بچوں اور خواتین کی بڑی تعداد شامل ہیں۔

غزہ وزارت صحت کے مطابق غزہ میں اسرائیلی حملوں کے باعث زخمیوں کی تعداد 1 لاکھ 833 تک پہنچ گئی ہے ۔

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں