English Al Qamar Urdu جون 24, 2026

Al Qamar Online

The Largest and 1st Online Urdu News Network

پی ٹی آئی میں کوئی فارورڈ بلاک نہیں، اختلاف رائے ضرور ہے: بیرسٹر گوہر

اسلام آباد: چیئرمین پی ٹی آئی بیرسٹر گوہر نے کہا ہے کہ پی ٹی آئی میں کوئی فارورڈ بلاک نہیں، اختلاف کوئی نہیں، اختلاف رائے ضرور ہے۔

اسلام آباد میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے چیئرمین پی ٹی آئی بیرسٹر گوہر کا کہنا تھا کہ تحریک انصاف جمہوری جماعت ہے، پی ٹی آئی میں ورکرز اور لیڈرشپ کی ایک جیسی حیثیت ہے، ہماری جماعت میں لیڈرشپ اور ورکرز کی ہر بات کو سنا جاتا ہے، ہم لوگوں پر بات کرنے کی پابندی نہیں لگاتے۔

چیئرمین پی ٹی آئی نے کہا کہ تحریک انصاف میں کوئی فارورڈ بلاک نہیں پارٹی کے معاملات پارٹی کے اندر حل ہونے چاہئیں، اختلاف کوئی نہیں، اختلاف رائے ضرور ہے۔

ان کا کہنا تھا کہ فواد چودھری کی پارٹی میں واپسی کا فیصلہ بانی پی ٹی آئی عمران خان کریں گے، ہم سب بانی پی ٹی آئی کی قیادت میں متحد ہیں۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے