اسلام آ باد: وفاقی دارالحکومت میں دن دھاڑے 2 روز میں 4 بینکوں کو لوٹ لیا،ڈکیتی کے دوران فائرنگ سے ایک شخص جاں بحق جبکہ سیکورٹی گارڈ سمیت 3افراد زخمی ہوئے ہیں۔
میڈیا رپورٹس کے مطابق اسلام آباد کے سیکٹر جی 94 میں واقع بینک میں ڈکیتوں نے اس وقت حملہ کیا جب بینک میں پیسوں سے بھری گاڑی پیسے نکال کر بینک میں منتقل کررہی تھی، اس دوران ڈکیتوں نے فائرنگ کرکے گارڈ کو زخمی کردیا جبکہ برابر میں قائم ہوٹل کے 3 ملازمین فائرنگ سے زخمی ہوگئے، ڈکیت بینک کا سارا پیسہ لوٹ کر فائرنگ کرتےہوئے باآسانی فرار ہوگئے۔
واقعہ کی اطلاع ملتے ہی ریسکیو کی گاڑیوں نے فوری کارروائی کرتے ہوئے زخمیو ں کو ابتدائی طبی امداد دینے کے لیے قریبی اسپتال میں منتقل کردیا، پولیس نے علاقے کو گھیر کر تحقیقات کے لیے متعلقہ اداروں سے رجوع کرلیا۔
اسلام آباد میں بینک ڈکیتی کی دوسری واردات تھانہ سنبل کے علاقے جی 14 میں ہوئی، جہاں بائیک پر مسلح ڈکیت نے فائرنگ کرتے ہوئے بینک لوٹ کر فرار ہوگیا۔
انسپکٹر جنرل (آئی جی) ناصر رضوی نے کہا بینک کی وارداتوں پر گفتگو کرتےہوئے کہاکہ چاروں بینکوں میں واردات کا طریقہ ایک ہے، امید ہے کہ بہت جلد ملزم کو گرفتار کرکے قانونی کارروائی کریں گے، بینکوں کو سیکیورٹی بہتر بنانے کی ضرورت ہے، بہتر سیکیورٹی فراہم نہ کرنے والی کمپنیوں کو پہلے بھی بند کیا گیا، کیش وین کے ایس او پیز پر عمل نہیں ہو رہا، جس کی وجہ سےبینک میں ڈکیتی کی واردات ہوئی۔

