English Al Qamar Urdu جون 24, 2026

Al Qamar Online

The Largest and 1st Online Urdu News Network

پاکستان کو کامیاب ریاست بنتے دیکھ رہا ہوں، مولانا فضل الرحمان

I see Pakistan becoming a successful state

ڈی آئی خان: سربراہ جمعیت علما اسلام مولانا فضل الرحمان نے کہا ہے کہ پاکستان کو ایک کامیاب ریاست بنتے دیکھ رہا ہوں۔

ڈی آئی خان میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے مولانا فضل الرحمان کا کہنا تھا کہ عوام آئینی ترمیم کا 70 سال سے انتظار کررہی تھی، عزم برقرار ہوتو منزل آسان ہوتی ہے، پاکستان معاشی طور پر بہت کمزور ہو چکا ہے۔

ان کا کہنا تھا کہ ہم سب سیاسی جماعتوں نے متحد ہو کر شنگھائی کانفرنس کو کامیاب کیا، حزب اختلاف اور حزب اقتدار کی جماعتوں نے غیر ملکی سفیروں کو امن کا پیغام دیا۔

سربراہ جمعیت علما اسلام کا مزید کہنا تھا کہ ملک میں امن وامان کی صورتحال اچھی نہیں ہے، پاکستان کو ایک کامیاب ریاست بنتے دیکھ رہا ہوں۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے