ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

چیمپئنز ٹرافی پاکستان میں ہی ہوگی، اُمید ہے تمام ٹیمیں آئیں گی: چیئرمین پی سی بی

hope all teams will come

لاہور: چیئرمین پی سی بی محسن نقوی نے کہا کہ چیمپئنز ٹرافی پاکستان میں ہی ہوگی اور امید ہے کہ چیمپئنز ٹرافی میں تمام شریک ملک پاکستان آئیں گے۔

محسن نقوی کا کہنا تھا کہ ٹرافی میں شرکت کے لیے بھارت کے آنے کے حوالے سے اللہ بہتر کرے گا، پاکستان کرکٹ ٹیم کے نئےکوچ کی تقرری کا فیصلہ جلد ہوگا جبکہ فخر زمان کے حوالے سے فیصلہ سلیکٹرز عاقب جاوید اور دیگر کریں گے۔یہ بات انہوںنے مقامی ہوٹل میں میڈیا سے غیررسمی گفتگوکرتے ہوئے کہی۔

ان کا کہنا تھا کہ ٹرافی کے لیے تینوں اسٹیڈیمز کی تزین و آرائش مقررہ تاریخ 15 دسمبر تک مکمل ہو جائے گی، پاکستان کرکٹ ٹیم کے کوچ کے فیصلے کے لیے مشاورت جاری ہے اور جلد فیصلہ ہو جائے گا کہ کوچ پاکستانی ہوگا یا غیر ملکی۔اس حولے سے عاقب جاوید کو ذمہ داریاں دی جائیں گی جبکہ پی سی بی کے مختلف خالی عہدوں پر تقرریاں بھی ہوں گی۔

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں