English Al Qamar Urdu جون 24, 2026

Al Qamar Online

The Largest and 1st Online Urdu News Network

اللہ کی رسی کومضبوطی سے تھام لو، ڈاکٹر ذاکر نائیک کی پاکستانیوں کو نصیحت

If he had lived in Pakistan

  راولپنڈی : معروف مذہبی اسکالر ڈاکٹر ذاکر نائیک کاکہنا ہےکہ اللہ کے بعد حکومت پاکستان، وزارت مذہبی امور اور وفاقی وزیر چوہدری سالک کا شکریہ ادا کرتا ہوں ، جنہوں تصور سے زیادہ پرتپاک انداز میں استقبال کیا۔

  پاکستان کے دورے کے اختتام پر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے ڈاکٹر ذاکر نائیک نے کہاکہ کئی برسوں سے کئی ممالک جا رہا ہوں اور ہزاروں پاکستانیوں سے ملا لیکن پاکستان آکر جو عزت مجھے ملی ہے میں اس پر اللہ کا شکر ادا کرتاہوں، کئی برسوں کی تمنا پوری ہوئی، لوگوں اور مذہبی اداروں نے خلوص کے ساتھ محبت کا اظہار کیا۔

انہوں نے مزید کہاکہ کئی برسوں کے بعد سرکاری دورےپر حکومت نے مجھے خصوصی پروٹوکول فراہم کیا، ان افسران کا شکریہ جنہوں نے کئی کئی گھنٹے میرے ساتھ رہے، ہر دورے پر حکومت کی جانب سے درجن بھر کے قریب گاڑیاں ساتھ ہوتیں تھیں ، جن میں ایمبولینسز ، فائربریگیڈ اور دیگر گاڑیوں کی سرپرستی میں مجھے مقررہ جگہ پر پہنچایا جاتا تھا۔

ڈاکٹر ذاکر نائیک کا کہنا تھا کہ میرا پاکستانی قوم کو پیغام ہے کہ متحد ہونے کےلیے آپس میں اللہ کی رسی کو مضبوطی سے پکڑیں،قرآن پاک  کوعربی زبان کے ساتھ اس کا ترجمہ بھی پڑھیں، جو قرآن کو سمجھ کر پڑے گا اور عمل کرے گاوہ فلاح پاجائے گا، حدیث پر عمل کریں گے تو دنیا کی چوٹی پر ہوں گے۔

خیال رہے کہ پاکستانی حکومت کی دعوت پر ڈاکٹر ذاکر نائیک ایک خصوصی فلائیٹ سے 28ستمبر کو لاہور پہنچے تھے، جہاں ان کا استقبال وفاقی وزرا سمیت دیگر مذہبی اور دیگر اہم شخصیات نے پرتپاک استقبال کرکے خوش آمدید کہا تھا۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے