English Al Qamar Urdu جون 22, 2026

Al Qamar Online

The Largest and 1st Online Urdu News Network

عمران خان کیخلاف کوئی ایسا مقدمہ نہیں جو ملٹری کورٹ میں چل سکے: بابر اعوان

لاہور: پاکستان تحریک انصاف کے رہنما ڈاکٹر بابر اعوان نے کہا ہے کہ بانی پی ٹی آئی عمران خان کے خلاف کوئی بھی ایسا مقدمہ نہیں جو ملٹری کورٹ میں چل سکے۔

لاہور ہائی کورٹ میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے پاکستان تحریک انصاف کے رہنما ڈاکٹر بابر اعوان نے کہا کہ اب عدلیہ میں بھی سیاست داخل کر دی گئی ہے ،پی ڈی ایم کو 3 مرتبہ اقتدار دیا گیا۔

انہوں نے کہا کہ 1984 میں ہائوس آف شریف کو پہلی بار اقتدار دیا گیا، منی لانڈرنگ، سانحہ ماڈل ٹائون کے مقدمات میں ملوث لوگوں کو اقتدار دیا گیا۔

ان کا مزید کہنا ہے کہ سیاسی الیکشن کمیشن کی توسیع قبول نہیں کریں گے، پنجاب میں کچھ کچے کے ڈاکو ہیں لیکن زیادہ تر پکے کے ڈاکو ہیں۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے