کراچی میں اسسٹنٹ کمشنر ناظم آباد ہاظم بنگوار کو عہدے سے ہٹادیا گیا۔
اسٹنٹ کمشنر ہاظم بنگوار کو عہدے سے ہٹانے کا نوٹیفکیشن بھی جاری کر دیا گیا ہے۔
نوٹیفکیشن کے مطابق اسسٹنٹ کمشنر ہاظم بنگوار کو سروسز اینڈ جنرل ایڈمنسٹریشن رپورٹ کرنے کی ہدایت کی گئی ہے۔
ذرائع کے مطابق ہاظم بنگوار نے سندھ ہائیکورٹ اورکمشنر کے حکم پر 3 سرکاری افسران کو سرکاری رہائش گاہ خالی کرنے کے لیے خطہ لکھیں۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ کمشنر کراچی کمپاؤنڈ میں رہائش پزیر ڈپٹی سیکرٹریز زاہد جمیکا اور فاطمہ احمد کو عدالتی حکم پرنوٹس جاری کیا، یہ افسران کمشنر آفس کا حصہ نہیں اور رہائش گاہ کمشنرآفس کے افسران کے لیے مخصوص ہے۔
ذرائع نے کہا ہے کہ کمشنرکراچی کی ہدایت پر عدالتی حکم پر عمل درآمد کے لیے ڈپٹی کمشنر جنوبی کو ہدایات جاری کی گئی تھیں۔
علاوہ ازیں اسسٹنٹ کمشنر ہاظم بنگوار کے والد اکبر علی بنگوار سابق پولیس افسر ہیں جو ڈی آئی جی کے عہدے پر بھی خدمات سرانجام دے رہے ہیں۔

