English Al Qamar Urdu جون 23, 2026

Al Qamar Online

The Largest and 1st Online Urdu News Network

بہت جلدقومی کھیل ہاکی کھویا ہوا مقام حاصل کرلے گا، میر طارق حسین بگٹی

القمر

کراچی(اسپورٹس رپورٹر)ہاکی فیڈریشن کے حالات آپ کے سامنے ہیں، بہت جلد قومی کھیل ہاکی کو فتح کی طرف گامزن کرنے میں کامیاب ہوجائیں گے، ان خیالات کا اظہار گزشتہ روز پاکستان ہاکی فیڈریشن کے صدر میر طارق حسین بگٹی نے کراچی ہاکی اسٹیڈیم میں پریس کانفرنس میں کیا۔ ان کے ساتھ سیکریٹری جنرل رانا مجاہد بھی موجود تھے۔ صحافیوں کے سوالات کے جوابات دیتے ہویے رانا مجاہد نے اپنے اوپر لگائے الزامات کو یکسر مسترد کردیا اور کہا کہ بغیر ثبوت کسی الزام کی اہمیت نہیں ہوتی۔ انہوں نے کہا کہ پی ایچ ایف آفسز کو قبضہ مافیا سے آذاد کرانے میں سیکورٹی فورسز کی سرپرستی حاصل رہی۔ پاکستان ہاکی فیڈریشن کے دونوں عہدیداروں نے پریس کانفرنس میں اس عزم کا اظہار کیا کہ قومی ہاکی کھیل بہت جلد ترقی کی طرف گامزن ہوگا اور کھلاڑیوں کو ملازمتیں بھی ملیں گی۔ ان کا کہنا تھا کہ جونیئر ہاکی ٹورنامنٹ اور دیگر ایونٹس کا انعقاد کیا جائے گا اور آپ دیکھیں گے کہ اسٹیڈیم ان ستاروں کو دیکھنے کے لئے شائقین سے بھرے ہویے ہونگے۔ پریس کانفرنس میں زیادہ تر الزامات در الزامات کا چرچا رہا۔ تاہم دونوں عہدیداروں نے کور کمانڈر لیفٹنٹ جنرل بابر افتخار سے ملاقات کا زکر کیا اور ان کی جانب سے ہر قسم کے تعاون پر شکریہ ادا کیا۔ انہوں نے کہا چیف آف آرمی اسٹاف نے میڈیکل سہولیات کے لئے قومی ہاکی کھلاڑیوں کے لئے سی ایم ایچ کارڈ بنوائے۔ انہوں نے کہا کہ عبد الستار ایدھی ہاکی اسٹیڈیم پاکستان ہاکی فیڈریشن کی ملکیت ہے ۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے