English Al Qamar Urdu جون 25, 2026

Al Qamar Online

The Largest and 1st Online Urdu News Network

قاضی فائز عیسیٰ خاندان کے پاکستان پر احسانات ہیں: وزیرِ اعلیٰ بلوچستان

القمر

وزیرِ اعلیٰ بلوچستان میر سرفراز بگٹی نے کہا ہے کہ لندن میں سابق چیف جسٹس قاضی فائز عیسیٰ سے بدتمیزی کے واقعے کی مذمت کرتا ہوں۔

اپنے ایک بیان میں وزیرِ اعلیٰ بلوچستان میر سرفراز بگٹی نے کہا کہ  سابق چیف جسٹس بلوچستان کے سپوت ہیں، ان کی عزت ہمارے دلوں میں ہے۔

میر سرفراز بگٹی نے کہا کہ سابق چیف جسٹس قاضی فائز عیسیٰ خاندان کے پاکستان پر احسانات ہیں۔

 ان کا کہنا تھا کہ قاضی فائز عیسیٰ کے خاندان کی ملک و قوم کے لیے قربانیاں ہیں، ایک مخصوص گروہ نے ثابت کیا کہ وہ سیاسی نہیں بدتمیز جتھے ہیں، ملوث عناصر کے پاکستانی دستاویزات اور شہریت منسوخ کی جائے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے