English Al Qamar Urdu جون 23, 2026

Al Qamar Online

The Largest and 1st Online Urdu News Network

غازی علم الدین کا یوم ش�ادت سرکاری سطح پر منایا جائے

القمر

ٹنڈوآدم(پ ر)غازی علم الدین کایوم شہادت سرکاری سطح پرمنایاجائے،سرکاری تعطیل کی جائے،غلامان مصطفی انہیں سلام پیش کرتے ہیں، تنظیم تحفظ ناموس خاتم الانبیا پاکستان کے مرکزی رہنمائوں میئومنظوراحمدراجپوت ایڈووکیٹ،مفتی محمد طاہر مکی، حافظ عبدالرحمن الحذیفی و دیگر نے31 اکتوبرکوغازی علم الدین کے یوم شہادت پرجامعہ ندوۃ العلوم ختم نبوت میں عاشق رسول غازی علم الدین شہیدسیمینارسے خطاب میں کہاہے کہ غازی علم الدین نے رسول اللہﷺ سے عشق کا رشتہ نبھایا ہے وہ مسلمانوں اوراسلام کاہیروہے۔ رہنمائوں نے کہاکہ اسلام میں اصل چیزمحبت رسول ہے باقی اعمال بعد میں اگرمحبت رسول نہیں تو باقی اعمال بیکارہیں،ہمارا منشور مسلمانوں کے دلوں میں غازی علم الدین جیسی محبت رسول اجاگر کرناہے۔مفتی طاہرمکی نے کہاکہ 31اکتوبرکوعام تعطیل کی جائے قومی اورصوبائی اسمبلیوں اور سینیٹ میں سیمینارز منعقدکیے جائیں۔ سیمینار میںمطالبہ کیاگیا ہے کہ سرکاری نصاب تعلیم میں غازی علم الدین شہید کی زندگی پر مضامین شامل کیے جائیں۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے