English Al Qamar Urdu جون 22, 2026

Al Qamar Online

The Largest and 1st Online Urdu News Network

ٹرمپ کا سوئنگ اسٹیٹ مشی گن کے عرب اکثریتی شہر ڈیئربورن کا دورہ

صدارتی انتخابات سے پہلے، امریکی نائب صدر کاملا ہیرس کی انتخابی مہم نے عرب اور مسلم امریکیوں تک اپنی رسائی کو بڑھا یا ہے، خاص طور پر سخت مقابلے کی ریاست مشی گن میں۔ لیکن ان کے ریپبلکن حریف، سابق صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے اس گروپ کے ساتھ حیران کن کامیابیاں حاصل کی ہیں جو کہ غزہ جنگ کے بارے میں صدر جو بائیڈن کی پالیسیوں پر ناراض ووٹروں کا ایک بڑا حصہ ہے۔

جمعے کے روز ٹرمپ نے مشی گن کے علاقے ڈیئربورن،میں ایک حلال کیفے کا دورہ کیاہے۔ یہاں تقریباً چار لاکھ عرب امریکی آباد ہیں۔ ان میں سے بہت سے لوگوں نے بائیڈن انتظامیہ کی اسرائیل کے لیے حمایت پر ہیرس کو سزا دینے کا عزم ظاہر کیا ہے۔

ٹرمپ کا دورہ عرب اور مسلم کمیونٹی تک ان کی رسائی کا تسلسل ہے جس نے انہیں مشی گن کے دو قریبی شہروں کے رہنماؤں کی جانب سے اہم توثیق دلوائی ہے۔ یہ شہر چھوٹے ہونے کے باوجود علامتی اہمیت کے حامل ہیں۔ ڈیئربورن ہائٹس کے پہلے مسلمان اور عرب امریکی میئر، بل بازی اور ہمٹرامک کے یمنی نژاد امریکی میئر ،عامر غالب نے ریپبلکن امیدوار کی حمایت کی ہے۔ ہمٹرامک واحد امریکی شہر ہے جس کی تمام سٹی کونسل مسلمان ہے۔

مشی گن سے انتخاب لڑنے والی پاکستانی نژاد عمارہ انصاری سے ملیے





please wait



No media source currently available

غالب نے وی او اے کو بتایا، "صدر ٹرمپ کے ساتھ میری ملاقات مثبت رہی، اور ہمیں امید ہے کہ وہ موجودہ صورتحال کو بدل سکتے ہیں۔” انہوں نے کہا کہ وہ (ٹرمپ)جنگیں نہیں چاہتے اور وہ ہمارے خدشات کو سنیں گے۔

ہیمٹرامک سٹی کونسل کے چھ ارکان میں سے تین نے غالب کی اور باقی ارکان نے ہیرس کی توثیق کی ہے۔۔ یہ ایک ایسی تقسیم ہے جو امیدواروں کے بارے میں کمیونٹی کے منقسم خیالات کی عکاسی کرتی ہے۔

کونسل کے رکن محمد السومری نے VOA کو بتایا، ’’ ہیرس نے کئی بار اس سوال کا جواب دیا ہے کہ وہ غزہ کے ساتھ کام کریں گی ۔ وہ غزہ کے لوگوں کے ساتھ منصفانہ سلوک کریں گی ۔” انہوں نے کہا ،” میں ٹرمپ پر یقین نہیں کرتا، اور مجھے ان پر بھروسہ نہیں ہے۔”

سابق صدر اس گروپ کو بہت زیادہ توجہ دے رہے ہیں۔ گزشتہ ہفتےڈیئربورن سے تقریباً آدھے گھنٹے کی مسافت پر واقع ڈیٹرائٹ کے مضافاتی علاقے نووی میں ایک ریلی میں، انہوں نے کہا کہ مسلمان اور عرب ووٹر "مشرق وسطیٰ میں نہ ختم ہونے والی جنگوں کا خاتمہ اور امن کی واپسی چاہتے ہیں۔ وہ بس یہی چاہتے ہیں۔‘‘

ٹرمپ اور ہیرس کا اہم ترین سوئنگ اسٹیٹ مشی گن میں سخت مقابلہ





please wait



No media source currently available

ٹرمپ کے ساتھ اسٹیج پر ہمٹرامک کی جامع مسجد کے امام بلال الظواہری بھی تھے، جنہیں ان کی مہم نے "مشی گن کی مسلم کمیونٹی کے ممتاز رہنما”کے طور پر بیان کیا ۔

الظواہری نے کہا ،ہم بحیثیت مسلمان صدر ٹرمپ کے ساتھ کھڑے ہیں کیونکہ وہ جنگ کا نہیں امن کا وعدہ کرتے ہیں۔ ‘‘

یہ ٹرمپ کے اس بیان کے باوجود ہےکہ وہ حماس اور حزب اللہ کے خلاف اسرائیل کی فوجی کارروائیوں کو مزید چھوٹ دیں گے۔

انہوں نےوزیر اعظم بنجمن نیتن یاہو کو ایک حالیہ کال میں کہا، "آپ کو جو کرنا ہے وہ کریں۔”۔

وہ اکثر اس بات پر فخر کا اظہار کرتے ہیں کہ وہ مشرق وسطیٰ میں جنگوں کو "24 گھنٹوں میں” ختم کر دیں گے،” بغیر یہ بتائے کہ کیسے۔

ٹرمپ مہم نے کمیونٹی تک رسائی کے بارے میں VOA کے سوالات کا جواب نہیں دیا۔

امریکی انتخابات:فلسطینیوں کے حامی ووٹرمشی گن میں کیا اثر رکھتے ہیں؟





please wait



No media source currently available

ڈیموکریٹک امیدوارکاملا ہیرس اتوار کو مشی گن جائنگی

ڈیمو کریٹک امیدوار، نائب صدر کملا ہیرس عرب اور مسلمان کمیونٹی کے تناؤ کو کم کرنے کے لیے معاونوں کے ذریعے کام کر رہی ہیں،تاہم ٹرمپ کا دورہ کسی بھی امیدوار کااڈیئربورن کا پہلا دورہ تھا۔

اس سال کے شروع میں، کاملاہیرس نے شہر کے ڈیموکریٹک مئیر عبداللہ حمود سے ملاقات کی تھی، تاہم ان کی بات چیت ڈیئربورن سے باہر ہوئی تھی۔

ڈیموکریٹک امیدوارکاملا ہیرس اپنی انتخابی مہم کیلئے اتوار کو مشی گن جا رہی ہیں، جہاں ڈیٹرائٹ کے ایک سیاہ فام چرچ میں شرکت کے ساتھ تقریر کرنے کا ارادہ رکھتی ہیں۔ اس کے بعد وہ سیاہ فام ووٹروں کے ساتھ انگیجمنٹ کے لیے دیگر کئی مقامات پر جائنگی۔

اتوار کی شام کو بعد میں کاملا ہیرس متوقع طور پر مشی گن اسٹیٹ یونیورسٹی میں ایک ریلی کا انعقاد کریں گی۔ ڈیموکریٹس کالج کیمپسوں پر توجہ مبذول کر رہے ہیں جس کا مقصد نوجوان ووٹروں پرکام کرنا ہے۔

اس رپورٹ میں کچھ اطلاعات اے پی سے لی گئی ہیں۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے