English Al Qamar Urdu جون 22, 2026

Al Qamar Online

The Largest and 1st Online Urdu News Network

حیدرآباد کی تاجر تنظیموں کے صدورو جنرل سیکرٹری کی ایم کیو ایم مرکز آمد

القمر

حیدرآباد(اسٹاف رپورٹر) انجمن تاجران ریشم بازار کے صدر آصف میمن کونچ والا ،انجمن تاجران کلاتھ مارکیٹ روڈ اتحاد کے چیئرمین و حافظ مبارک علی شاہ شاپنگ سینٹر کے نومنتخب صدر شکیل خانزادہ اور آل کینٹ موبائل ایسوسی ایشن کے جنرل سیکرٹری امین میمن نے ایم کیو ایم کے مرکز پاکستان ہائوس کا دورہ کیا اور سینئر رہنما و ڈپٹی چیئرمین انیس قائم خانی سے خصوصی ملاقات کی ،انیس قائم خانی نے عوامی و منتخب نمائندوں کے رابطوں اور شکایات کے فوری ازالے کیلیے بنائی گئی پورٹل کنیکٹ کے آفس کا دورہ کرایا اور بریفنگ دی، کنیکٹ سیاسی جماعت کی جانب سے بنائی گئی پاکستان کی واحد ایسا ادارہ ہے جہاں عوام ٹول فری نمبرملا کر کسی بھی وقت اپنی شکایات درج کراسکتے ہیں جو کہ متعلقہ ایم این اے اور ایم پی ایز کو منتقل کی جاتی ہے جبکہ 24گھنٹے میں مسائل حل نہ ہونے پر مرکزی قیادت تک وہ شکایات پہنچائی جاتی ہیں جس سے ان کا فوری ازالہ ممکن ہوتا ہے تاجر رہنمائوں نے عوامی مسائل کے حل کیلیے بنائی گئی اس پورٹل کو ایک اہم سنگ میل قرار دیا اور مسرت کا اظہار کیا جس سے اب کراچی و حیدر آباد کے مسائل کو فوری حل کرنے میںمدد ملے گی ۔اس موقع پر انیس قائم خانی نے تاجر وفد کا شکریہ ادا کیا اور کہا کہ تاجر معیشت کی ریڑھ کی ہڈی ہیں اور اب ان کے مسائل بھی ترجیح بنیادوں پر اس پورٹل کے ذریعے حل کرائے جائیں گے ۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے