ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

سابق ڈپٹی کمشنر لاہور کو پی سی بی ویمنز ونگ کا سربراہ بنانے کا فیصلہ

the head of PCB Women's Wing

لاہور: پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) نے سابق ڈی سی لاہور رافعہ حیدر کو پی سی بی ہیڈ آف ویمنز کرکٹ لگانے کا فیصلہ کیا ہے۔

ذرائع کے مطابق رافعہ حیدر ڈائریکٹر ویمنز کرکٹ کی ذمہ داریاں سنبھالیں گی، چند روز قبل ڈائریکٹر ویمنز کرکٹ تانیہ ملک نے عہدے سے استعفیٰ دیا تھا۔

واضح رہے کہ گزشتہ دنوں ایشیاکپ اور ورلڈکپ میں ویمن ٹیم کی مایوس کن کارکردگی اور اختیارات میں کمی کے بعد پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) ویمن ونگ کی سربراہ تانیہ ملک نے عہدے سے استعفیٰ دے دیا تھا۔

یاد رہے کہ تانیہ ملک 2021 سے بحیثیت سربراہ ویمن ونگ فرائض سر انجام دے رہی تھیں، ذرائع کا کہنا تھا کہ اختیارات میں کمی اور پھر ویمن ٹیم کی پے در پے شکست ان کے استعفے کا سبب بنی۔

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں