English Al Qamar Urdu جون 24, 2026

Al Qamar Online

The Largest and 1st Online Urdu News Network

مستونگ دھماکے کی مذمت کرتے ہیں ،متحدہ اتحاد عباسیہ

القمر

ٹنڈوالٰہیار(نمائندہ جسارت)بلوچستان کے ضلع مستونگ میں سول ہسپتال چوک پر گرلز ہائی سکول کے قریب بم دھماکے ہے نتیجے میں اسکول کے بچوں سمیت 9 افراد کے جاں بحق اور 35 سے زائد کے زخمی ہونے کی شدید مذمت کرتے ہوئے کر تے ہیں اور ملزمان کی فوری گرفتاری اور متاثرین کو مالی معاوضہ فراہم کرنے کا مطالبہ کر تے ہیں اور بم دھماکے جاں بحق ہونے والوں کے خاندانوں کے لیے صبر کی دعا کی ہے۔ ان خیالات کا اظہار متحدہ اتحاد عباسیہ انٹر نیشنل کے مر کزی ڈپٹی انفارمنس سیکر یٹری عبدالحمیدعباسی نے اپنے پر یس بیان میں کیا انھوں نے مذید کہا کہ بزدل دہشت گرد قوم کے حوصلے پست نہیں کرسکتے قوم دہشت گردی کے خاتمے کے لیے پر عزم ہے انہوں نے وقفے وقفے سے دہشت گردی کے واقعات کو حکومت کی ناکامی قرار دیا اور دہشت گردی کے عفریت کو قابو کرنے کے لیے ٹھوس اقدامات اٹھانے کی ضرورت پر زور دیا ہے ان کا کہنا تھا کہ دہشتگردوں نے ہمارے معصوم بچوں کو ٹارگٹ بنانا شروع کردیا ہے، دہشتگردوں سے معصوم بچوں اور بے گناہ افراد کے خون کے ایک ایک قطرے کا حساب لیا جائیگا، دہشتگردوں سے سختی سے نمٹا جائے اور ان کو جہنم واصل کیا جائے ایسے لوگ کسی رعایت کے مستحق نہیں ہیں، پاک فوج دہشت گردوں کے خاتمے کے لیئے پوری قوت سے آپریشن کررہی ہے بلوچستان میں قیام امن اور معاملات زندگی کو معمول پر رکھنے کے لیئے پا ک فوج اور دیگر سیکورٹی ادارے مسلسل اقدامات کررہے ہیں، دہشتگردی کے خاتمے کے لیے جاری جنگ کے لیئے ضروری ہے کہ مقامی افراد بھی اپنے قرب وجوار میں نظر رکھیں اور کسی بھی مشکوک شخص یا گروہ کو دیکھیں تو فوری طو ر پر سیکورٹی اداروں یا قانون نافذ کرنے والے اداروں کو مطلع کریں، کیونکہ دہشتگردی کے عفریت کا خاتمہ مل جل کر ہی کیا جاسکتا ہے، انہوں نے کہا کہ پاکستان کے دشمن ہمیں معاشی طور پرکمزور کرنے کے لیئے دہشت گردوں کوپیسہ دیکر ہمارے ملک میں دہشتگردی کے واقعات کروا رہے ہیں تا کہ پاکستان میں کاروباری سرگرمیاں ختم ہونا شروع ہوجائیں، بیرون ممالک سے لوگ پاکستان میں سرمایہ کاری نہ کریں تاکہ ہمیں معاشی نقصان پہنچایا جاسکے، انہوں نے کہا کہ پاکستان قوم نہایت دلیر، بلندحوصلہ اور محنتی قوم ہے ہمیں ہر مشکل صورتحال کا سامنا کرتے ہوئے ثابت قدم رہنا ہے اور اپنے ملک کی ترقی اوراپنی نسلوں کے روشن مستقبل کے لیئے ہمت وحوصلوں سے کام لینا ہوگا اور ہر مشکل گھڑی کا دلیری سے مقابلہ کرتے ہوئے اپنی فوج اور تمام اداروں کے ساتھ متحد ہو کر کھڑا ہونا ہوگا کیونکہ ہماری فوج ہمارے دفاع کے لیئے قربانیاں دے رہی ہے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے