English Al Qamar Urdu جون 24, 2026

Al Qamar Online

The Largest and 1st Online Urdu News Network

بنوں:300 کلو بارودی مواد سے بھری گاڑی پکڑی گئی، تباہی کا منصوبہ ناکام بنا دیا گیا

بنوں: 300 کلو بارودی مواد سے بھری گاڑی پکڑی گئی، جس سے بنوں میں تباہی کا منصوبہ ناکام بنا دیا گیا۔

نجی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق پولیس کا کہناہے کہ 300 کلو بارودی مواد ایک گاڑی سے پکڑا گیا،  جب کہ اس کا ڈرائیور موقع سے فرار ہونے میں کامیاب ہوگیا۔

پولیس نے بکاخیل میں ایک مشکوک گاڑی ہونے کی اطلاع پر کارروائی کی، اس دوران ایک شخص گاڑی سے نکل کر بھاگا، جسے روکنے کے لیے پولیس کی جانب سے فائرنگ کی گئی، تاہم وہ نکلنے میں کامیاب ہوگیا۔

مشتبہ  گاڑی میں رکھے گئے پلاسٹک کے 2 ڈرمز میں بھاری مقدار میں  بارودی مواد نصب کیا گیا تھا۔جسے ناکارہ بنانے کے لیے فوری طور پر بم ڈسپوزل اسکواڈ کو طلب کیا گیا، جس کی ٹیم نے موقع پر پہنچ کر بارود سے بھرے ڈرمز کو ناکارہ بنایا۔

پولیس کے مطابق دونوں ڈرموں میں تقریباً 300 کلو بارودی مواد نصب تھا جو اگر پھٹ جاتا تو بڑے پیمانے پر تباہی پھیل سکتی تھی۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے