English Al Qamar Urdu جون 24, 2026

Al Qamar Online

The Largest and 1st Online Urdu News Network

مشرقِ وسطیٰ کی جنگ ہریانہ کے کھیتوں تک پہنچ گئی

مشرقِ وسطیٰ میں حماس، حزب اللہ اور حوثی ملیشیا کی اسرائیل سے جنگ اب بھارتی ریاست ہریانہ کے کھیتوں تک پہنچ گئی ہے۔ ہریانہ کے کسانوں نے اس جنگ کی شدید مذمت کرتے ہوئے عالمی برادری سے مطالبہ کیا ہے کہ اِسے ختم کرانے میں اپنا کردار ادا کرے تاکہ دنیا بھر میں پائی جانے والی تجارتی الجھنیں ختم ہوں۔

ہریانہ میں ربیع کی فصل کی بُوائی کی تیاریاں کی جارہی ہیں۔ اس موقع پر کیمیائی کھاد ڈائی ایمونیم فاسفیٹ (ڈی اے ایف) کی زیادہ ضرورت پڑتی ہے۔ ہسار سمیت ہریانہ کے متعدد اضلاع کے کسانوں نے ریاستی حکومت سے مطالبہ کیا ہے کہ ڈی اے ایف جلد از جلد زیادہ سے زیادہ مقدار میں فراہم کی جائے۔

حماس، حزب اللہ اور یمن کی حوثی ملیشیا کی اسرائیلی فوج سے لڑائی کے باعث ایک طرف غزہ اور جنوبی لبنان میں انتہائی خراب صورتِ حال پائی جاتی ہے اور دوسری طرف بحیرہ احمر اور خلیجِ عدن کی صورتِ حال بھی ابتر ہے۔ بحیرہ احمر میں امریکا اور اُس کے ہم نوا ممالک کے جہازوں پر حوثی ملیشیا اور حزب اللہ کے حملوں کے باعث بیشتر مال بردار جہازوں کا روٹ بدل دیا گیا ہے۔ اس کے نتیجے میں بہت سی مصنوعات کی ترسیل میں رکاوٹ اور تاخیر کا سامنا ہے۔

بھارت بہت سا مال یورپ سے منگواتا ہے۔ اس میں کیمیائی کھاد بھی شامل ہے۔ کیمیکلز کی درآمد میں رکاوٹ سے بھی مسائل بڑھے ہیں۔ بھارت کے طول و عرض میں کیمیائی کھاد کی شدید قلت سے کسانوں کو نئی فصلوں کی بُوائی کے حوالے سے شدید مشکلات کا سامنا ہے۔ کیمیائی کھاد کی تیاری میں استعمال ہونے والے بہت سے اجزا یورپ اور امریکا سے منگوائے جاتے ہیں۔ مشرقِ وسطیٰ کی جنگ کے باعث تجارتی مال کی ترسیل میں تاخیر سے بیسیوں ممالک میں کروڑوں افراد کو مشکلات کا سامنا ہے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے