English Al Qamar Urdu جون 24, 2026

Al Qamar Online

The Largest and 1st Online Urdu News Network

ایرانی وزیر خارجہ اسلام آباد پہنچ گئے

اسلام آباد:ایرانی وزیر خارجہ عباس عراقچی اسلام آباد پہنچ گئے۔

ایڈیشنل سیکرٹری خارجہ (برائے افغانستان و مغربی ایشیا) سفیر احمد نسیم وڑائچ نے ائرپورٹ پر ایرانی وزیر خارجہ عباس عراقچی کا استقبال کیا۔

ایرانی وزیر خارجہ اپنے دورۂ پاکستان کے دوران وزیر خارجہ و نائب وزیراعظم سینیٹر اسحاق ڈار سے ملاقات کریں گے۔ علاوہ ازیں ان کی دورے  کے دوران وزیراعظم شہباز شریف سے ملاقات بھی ہوگی۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے