English Al Qamar Urdu جون 25, 2026

Al Qamar Online

The Largest and 1st Online Urdu News Network

میلبورن :آسٹریلیا کے ہا تھوں پاکستان کو 2وکٹوں سے شکست

القمر

میلبورن/ کراچی (سید وزیر علی قادری) آسٹریلیا نے دلچسپ مقابلے کے بعد پاکستان کو سیریز کے پہلے ایک روزہ بین الاقوامی کرکٹ میچ میں 2 وکٹوں سے ہرا کر3 میچوں کی سیریز میں 0-1 کی برتری حاصل کرلی۔پاکستان کی ٹیم نے پہلے بیٹنگ کر کے 203رنز بناکر آسٹریلیا کو میچ میں کامیابی کے لئے 204رنز کا ہدف دیا جو بعد میں آسٹریلوی ٹیم نے 204رنز کا مطلوبہ ہدف 99گیندوں قبل 33.3 اوورز میں 8وکٹوں کے نقصان پر حاصل کرلیا۔ پاکستان کی جانب سے حارث رئوف نے3 ،شاہین شاہ آفریدی نے 2 جبکہ نسیم شاہ اور محمد حسنین نے ایک، ایک کھلاڑی کو آئوٹ کیا۔ آسٹریلیا کے مایہ ناز فاسٹ بولر مچل اسٹارک کو عمدہ کارکردگی کا مظاہرہ کرنے پر میچ کا بہترین کھلاڑی قرار دیا گیا۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے