English Al Qamar Urdu جون 25, 2026

Al Qamar Online

The Largest and 1st Online Urdu News Network

حکومت نے کل عدلیہ اور پوری قوم پر حملہ کیا: سلمان اکرم راجہ

القمر

پاکستان تحریک انصاف کے رہنما سلمان اکرم راجہ نے کہا ہے کہ حکومت نے گزشتہ روز عدلیہ اور پوری قوم پر حملہ کیا۔

لاہور میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے پاکستان تحریک انصاف کے رہنما سلمان اکرم راجہ کا کہنا ہے کہ ہمیں فیصلہ کرنا ہے ڈرے ہوئے انسانوں کی طرح رہنا ہے یا آزاد قوم کی طرح۔

انہوں نے کہا کہ آزاد ذہن رکھنے والوں کے لیے دروازے بند کر دیے گئے ہیں، حکومت اب مقتدرہ کی خواہش پر جج لگائے گی، پاکستان کو ایک محکوم ملک بنانے کی سازش کی گئی ہے۔

ان کا کہنا تھا کہ آج ہماری نوجوان نسل مایوس ہوچکی ہے، وہ ملک سے فرار چاہتے ہیں،  ہمیں اور ہمارے بچوں کو بھی دبایا جارہا ہے، ہم ڈر گئے سہم گئے تو ملک میں تاریکی کا راج ہوگا۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے