English Al Qamar Urdu جون 24, 2026

Al Qamar Online

The Largest and 1st Online Urdu News Network

کراٹے کے بین الاقوامی مقابلے:پاکستانی دستہ روس روانہ

کراٹے کے بین الاقوامی مقابلوں میں شرکت کے لیے پاکستانی دستہ روس روانہ ہوگیا۔

نجی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق 7 ارکان پر مشتمل پاکستانی دستہ ماسکو انٹرنیشنل کراٹے  میں شرکت کرے گا۔ کراٹے یونیورس انٹرنیشنل کمپٹیشن 8 تا 10نومبر روسی دارالحکومت ماسکو میں ہوگا۔

مقابلوں میں حصہ لینے کیے لیے پاکستانی دستے میں 2 مرد اور 2 خواتین کھلاڑی شامل ہیں۔ محمد فرحان رشید 60 کلو گرام، شمس الدین 67 کلوگرام، ایم گل 61 کلوگرام اور آرزو 68 کلوگرام کیٹیگریز میں اپنی صلاحیتوں کا مظاہرہ کریں گے۔

پاکستانی دستے کی منیجر عندلیب سندھو ہیں جب کہ کوچ محمد ندیم اور امتیاز علی ریفری کے طور پر اس ایونٹ میں پاکستانی دستے کا حصہ ہیں۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے