English Al Qamar Urdu جون 24, 2026

Al Qamar Online

The Largest and 1st Online Urdu News Network

ٹرمپ کی جیت اور کاملا کی شکست پر حامیوں کا ردِ عمل

القمر

امریکہ کے صدارتی انتخاب میں ری پبلکن امیدوار ڈونلڈ ٹرمپ کی کامیابی کے بعد ان کے حامیوں کی جانب سے جشن منایا گیا تو وہیں ان کے مدِ مقابل ڈیموکریٹ امیدوار کاملا ہیرس کی شکست پر ان کے حامی افسردہ نظر آئے۔ کاملا ہیرس نے بدھ کو واشگٹن ڈی سی کی ہوورڈ یونیورسٹی میں اپنے حامیوں سے خطاب کے دوران شکست کا اعتراف کیا۔ کاملا نے کہا کہ ہمیں انتخابات کے نتائج کو قبول کرنا چاہیے۔ امریکہ کے صدراتی الیکشن میں ڈونلڈ ٹرمپ مطلوبہ 270 الیکٹورل ووٹوں کا ہندسہ عبور کرچکے ہیں جب کہ دو ریاستوں نیواڈا اور ایریزونا کے نتائج آنا ابھی باقی ہیں۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے