ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

ڈاکٹر قادر مگسی کا سندھ دشمن منصوبوں کیخلاف احتجاجی تحریک کا اعلان

ہالا(نمائندہ جسارت )سندھ ترقی پسند قومپرست پارٹی کے سربراھ ڈاکٹر قادر مگسی نے ہالا پریس کلب میں ہنگامی پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہاہے کے پی پی چولستان، تھل کینال کے خلاف اسیمبلی میں قرارداد پاس کرکے سندھ دھرتی ماں سے وفاداری کا ثبوت دے انہوں نے کہاکے سندھ کے وڈیرے، سردار اورمیر جاگیرداروں کو اپنا مفاد عزیز ہیوہ سندھ کے لیئے کبھی نہ لڑیں گے ان کاکہناتھاکے سندھ دشمن منصوبوں کے خلاف 9 نومبر ہٹڑی، 20 نومبر سکرنڈ، اور 24 نومبر کراچی گورنر سندھ ہاؤس پراحتجاجی دھرنا دیا جائیگا انکاکہناتھاکے تھل اور چولستان کینال کے خلاف کراچی میں تاریخی احتجاج ہوگا جس میں لاکھوں افراد شامل ہوں گے ان کاکہناتھاکے پانی کروڑوں افراد کے جینے کا ذریعہ، بارش ہوتی ہے تو سندھ کو ڈبویاجاتاہے ان کاکہناتھاکے اگرپانی کی قلت ہوتی ہے تب بھی سندھ کو پانی کی بوند کے لیے پریشان کیاجاتاہے مزید ان کاکہناتھاکہ اگر سندھ کا پانی بند ہوا تو سندھ قبرستان میں تبدیل ہوجائے گا۔

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں